ابنا: بنگلادیش میں بدھ کو یہ تشدد اس وقت شروع ہوا کہ جب ایک دن پہلے ہی وہاں کی عدالت عظمی نے جماعت اسلامی کے ایک سینئر رہنما عبدالقادر ملا کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔جنگی جرائم کے ٹربیونل نے انہیں رواں سال کے فروری میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب پایا تھا اور عمر قید کی سزا دی تھی۔انہوں نے اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی تاہم عدالت عظمی نے اب ان کی سزائے قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔عبدالقادر ملا پر 1971 میں بنگلہ دیش کی پاکستان سے جنگ آزادی کی تحریک کے دوران جرائم کے ارتکاب کے چھ الزامات لگائے گئے تھے۔عبدالقادر ملا اور ان کے حامیوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پر سیاسی انتقام لینے کا الزام لگایا ہے۔جماعت اسلامی نے بدھ سے شروع ہونے والی دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464305
بنگلادیش کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے حامیوں کی ملک گیر ہڑتال کے دوران پولس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔اس ہڑتال کا اعلان، جماعت اسلامی کے ایک رہنما عبدالقادر ملا کو جنگی جرائم میں ملوث پائے جانے کی وجہ سے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔